اہم ترین خبریںپاکستان

شرعی مسئلہ کو انگریزی قوانین کے تحت تودیکھا ہی نہیں جاسکتا۔علامہ محمد امین شہیدی

اگر عدت کے دوران کوئی غلط فہمی ہوتو اس کا حل یہ ہے کہ عدت کے بعد دوبارہ نکاح پڑھ دیا جائے۔

شیعیت نیوز:  امت واحدہ سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اس وقت ملک میں قانون کے نام پر جو کھلواڑہورہا ہے اس کا اخلاقیات، آئین و قانون اور شریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

یہ ایک شرعی مسئلہ ہے انگریز عدالت کے انگریزی قوانین کے تحت تودیکھاہی نہیں جاسکتا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدت کے دوران نکاح کا معاملہ دیکھنا ہوتواس فقہہ کے علمائے کرام سے رجوع کرناچاہئے جس سے نکاح کرنےوالے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دینِ اسلام میں نکاح کی تنسیخ کا اختیار صرف نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حاصل ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اگر عدت کے دوران کوئی غلط فہمی ہوتو اس کا حل یہ ہے کہ عدت کے بعد دوبارہ نکاح پڑھ دیا جائے۔

لیکن ایسی سزا اور پھر پاکستان کے بچے بچے تک نجی مسئلہ کو عوامی مسئلہ بناکر مس یوز کرنا یہ کسی اخلاقی قانونی اور شرعی دائرے میں نہیں آتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button