اہم ترین خبریںپاکستان

  دینِ اسلام میں نکاح کی تنسیخ کا اختیار صرف نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حاصل ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

جج کے پاس ایسے زوجہ اور شوہر کو جدا کرنے کا کوئی اختیار نہیں جو شرعی نکاح کے بعد راضی خوشی رہ رہے ہوں۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قانون و انصاف کے نام پر اخلاقی ، سیاسی، سماجی اقدار اور شرعی احکامات کی جس انداز میں تضحیک کی جا رہی ہے پاکستان کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں۔

انا کی تسکین کے لیے کسی خاندان کی عزت کو پامال کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟ شرعی احکامات کی من پسند توضیح کرنے والوں کی دنیا و آخرت میں رسوائی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کا باوقار تشخص اس کے منصفانہ فیصلوں سے مشروط ہے۔اگر عدالتوں کے فیصلوں میں انصاف کی بجائے سفاکیت جھلکتی رہی تو عوام کا اس نظام سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ جائے گا۔

اَلنَّبِىُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِيْنَ مِنْ اَنْفُسِهِـمْ. سورہ احزاب ایت 6
،،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمانوں کی جانوں کے ان سے زیادہ مالک ہیں،،

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ دین اسلام میں نکاح کی تنسیخ کا اختیار صرف نبی کریم ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جلد عمران خان سے ملاقات کریں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ جاری

شرائط کے قواعد و ضوابط کےمطابق کیا جانے والا نکاح جج کے فیصلے سے منسوخ نہیں ہو سکتا۔

جج کے پاس ایسے زوجہ اور شوہر کو جدا کرنے کا کوئی اختیار نہیں جو شرعی نکاح کے بعد راضی خوشی رہ رہے ہوں۔

عورت نے خود تسلیم کیا ہو کہ عدت کی مدت پوری کرنے کے بعد نکاح ہوا تو پھر جج کے فیصلے کی کوئی اخلاقی، قانونی اور شرعی حیثیت باقی نہیں رہتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button