اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان کی حکومت گرانے میں اسرائیل ملوث تھا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

یہ لوگ پاکستان کے عوام کی نظروں میں گرچکے ہیں۔ نہ یہ عوام میں جاسکتے ہیں اور نہ جن کو وہ لانا چاہتے ہیں وہ جاسکتا ہے لہذا پاکستان کے عوام اسرائیل کو نہیں مانتے ہیں۔

شیعیت نیوز :مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ  رژیم چینج کے پیچھے اسرائیل تھا۔ عمران نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔

 نگران حکومت کے وزیر اعظم کو اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کے لئے لایا گیا ہے۔ لیکن پاکستان کے عوام نہیں مانتے ہیں۔ آج یہ کہنے پر مجبور ہوا ہے کہ میرا مقصد یہ نہیں تھا۔

قائداعظم نے ناجائز ریاست کیوں کہا تھا؟ کیونکہ یہ غیر قانونی اور لوگوں کو قتل کرکے ظلم و ستم کرکے قبضہ اور غصب کیا گیا ہے۔ اب اگر ان کو مان لیتے ہیں تو پھر کشمیر کے بارے میں بھی یہی کہیں گے۔

یہ لوگ پاکستان کے عوام کی نظروں میں گرچکے ہیں۔ نہ یہ عوام میں جاسکتے ہیں اور نہ جن کو وہ لانا چاہتے ہیں وہ جاسکتا ہے لہذا پاکستان کے عوام اسرائیل کو نہیں مانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا میں نیتن یاہو ہوں؟ نگران وزیر اعظم متنازعہ بیان کے ردعمل پر پھٹ پڑے

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ یقین کریں جو بھی یہ قدم اٹھائے گا عوام اس کو نہیں چھوڑیں گے۔

میرے خیال میں دنیا کے جن ممالک میں سب سے زیادہ غزہ کے بارے میں مظاہرے ہورہے ہیں ان میں سے ایک پاکستان ہے۔

آج بھی کراچی میں مظاہرہ ہے۔ پاکستان کے عوام فلسطین اور قبلہ اول کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button