عراق

امریکی حملوں کے خلاف عراق کا سرکاری ردعمل

شیعیت نیوز: عراقی مسلح افواج نے ملک کے مختلف علاقوں پر امریکی جارحیت کی مذمت کی ہے اور اسے اپنی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

عراقی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ترجمان جنرل یحییٰ رسول عبداللہ نے حشد الشعبی کے ٹھکانوں سمیت عراق کے مختلف مقامات پر رات گئے امریکہ کی جارحیت کے بارے میں ردعمل میں کہا ہے کہ حشدالشعبی ملک کے سرکاری فوجی دستوں میں سے ایک ہے جنہیں القائم شہر اور عراق کے سرحدی علاقے میں امریکہ نے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

یہ حملے اس وقت ہوئے ہیں جب عراق خطے کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی جارحیت عراق کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس سے پائیدار امن کے لیے عراقی حکومت کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملے ایسا خطرہ ہیں جو عراق اور خطے کو ایسی صورت حال کی طرف لے جائیں گے جس کا انجام کسی کو معلوم نہیں ہے اور اس کے سنگین اور خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button