اہم ترین خبریںپاکستان
عالمی شہرت یافتہ مرثیہ نگار ڈاکٹر ریحان اعظمی کو ہم سے بچھڑے 3 برس ہوگئے
وہ ایک استاد، صحافی اور قلمکار تھے، لیکن ان کی بنیادی پہنچان اور ان کا طرہ امتیاز شاعری خاص کر نوحہ اور مرثیے رہے۔

شیعیت نیوز: عالمی شہرت یافتہ مرثیہ نگار ڈاکٹر ریحان اعظمی کو ہم سے بچھڑے تین برس ہوگئے
حمد و سلام، نعت، نوحہ، منقبت اور مرثیے میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔
جدید اردو ادب کی تاریخ کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ریحان اعظمی کے ذکرکے بغیر نامکمل ہے۔
وہ ایک استاد، صحافی اور قلمکار تھے، لیکن ان کی بنیادی پہنچان اور ان کا طرہ امتیاز شاعری خاص کر نوحہ اور مرثیے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور چراغ بجھ گیا !! ڈاکٹر ریحان اعظمی نہ رہے
پاکستان کے رثائی ادب میں ان کی بڑی خدمات شامل ہیں۔
انہوں نے رثائی ادب میں 25 سے زائد کتابیں بھی تحریر کیں جن میں نوائے منبر، غم، آیاتِ منقبت اور ایک آنسو میں کربلا سمیت دیگر کئی کتب شامل ہیں۔
ریحان اعظمی نے عالمی اور قومی سطح پر کئی تمغے بھی اپنے نام کئے۔