پاکستان

چمن، احتجاجی دھرنے کے سو روز مکمل، مذاکرات نہ ہو سکے

شیعیت نیوز : پاک افغان سرحدی شہر چمن میں پاسپورٹ نظام کے خلاف جاری احتجاج کے 100 روز مکمل ہو گئے۔

مظاہرین کے مطالبات پورے نہ ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سو دنوں سے چمن میں پاک افغان بارڈر پر آمدورفت کے لئے پاسپورٹ کے نظام کے نفاذ کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے

یہ بھی پڑھیں :مرکزی مسلم لیگ نے این اے 230 میں اورنگزیب فاروقی کی حمایت کا اعلان کردیا

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بارڈر کے دونوں اطراف رشتہ دار زندگی بسر کر رہے ہیں۔

پاسپورٹ کے بجائے پہلے کی طرح تذکرہ اور شناختی کارڈ پر آمدورفت کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب بارڈر پر مقیم افراد کا کاروبار بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button