مسلم ممالک سیاسی اور اقتصادی تعلقات ختم کرکے اسرائیل کی رگیں کاٹ دیں،آیت اللہ خامنہ ای
واضح رہے اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران یہ چوتھا موقع ہےکہ انہوں نے مسلم مملک سےاسرائیل کے ساتھ تعلقات اور معاہدات کے خاتمے کی بات کی ہے۔

شیعیت نیوز: رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے شہداکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کے بعض موقف اور بیانات غلط ہیں۔
جیساکہ ان کی طرف سے غزہ میں ‘سیز فائر’ کے حق میں بیانات ہیں۔ یہ بیانات ان کے بس میں نہیں ہیں۔ بلکہ یہ صہیونی ریاست کے کنٹرول میں ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اس لئے مسلم ممالک کو وہ کرناچاہئے جو ان کے کنٹرول اور اختیار میں ہو سکتا ہے۔
مسلم ممالک کے بس میں یہ ہے کہ یہ ہے کہ یہ اسرائیل کی رگیں کاٹ دیں۔
اس مقصد کے لئے اسرئیل کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات اور معاہدات کو توڑ ڈالیں اور اسرائیل کی مدد کا ذریعہ نہ بنیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کے نامناسب اقدامات اور تمام تر مشکلات کے باوجود اللہ کی مدد مومنین کے ساتھ ہے اور جہاں خدا کی مدد ہو کامیابی یقینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں حصہ لینا صرف ایک فریضہ نہیں بلکہ یہ عوام کا حق ہے،آیت اللہ خامنہ ای
رہبر معظم نے مزید کہا کہ موجودہ جنگ میں غزہ کی کامیابی یقینی ہے۔
اللہ مستقبل قریب میں مومنین کو کامیابی عطا کرے گا اور فلسطین کے لوگوں سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں خوشی سے سرشار ہوں گے۔
واضح رہے اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران یہ چوتھا موقع ہےکہ انہوں نے مسلم مملک سےاسرائیل کے ساتھ تعلقات اور معاہدات کے خاتمے کی بات کی ہے۔
اب تک اسرائیلی بمباری سے غزہ میں پچیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، ان میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔
جبکہ بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔