اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان ایران برادر ممالک ،مسائل مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔صدر علوی

صدر عارف کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔

 شیعیت نیوز: صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

آپریشن مرگ بر سرمچار سے متعلق دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر صدرِ مملکت نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں، مسائل کو مذاکرات اور مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سر زمین کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ دہشت گردی مشترکہ چیلنج ہے جس کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

صدر عارف کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی یہی توقع رکھتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔

واضح رہے کہ دفترِ خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے آج صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پڑوسی برادر اسلامی ملک ہے بات چیت کیلئے تیار ہیں ،ترجمان دفترخارجہ

پاکستان کی جانب سے اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو آپریشن مرگ بر، سرمچار کا نام دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیستان میں انٹیلی جنس بیسڈ پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

ایران نے منگل کو بلوچستان میں میزائل و ڈرون حملے کیے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button