پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کے خلاف آئی ایس او کا ملکگیر یوم احتجاج
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی کال پر ملک بھر کے اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

شیعیت نیوز: پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی کال پر ملک بھر کے اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
احتجاجی ریلیوں سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبا د میں شیعہ مسلمانوں کی کھلے عام تکفیر کی گئی پیغام پاکستان فتویٰ کی دھچیاں اڑائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او پاکستان کی پارچنار بم دھماکہ کی مذمت
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ریاستی اداروں سے سوال ہے کہ کیا پاکستان میں فرقہ واریت کا جن بوتل سے پھر نکال دیا گیا ہے۔
پارہ چنار کاعلاقائی امن کیوں تباہ کیا جارہا ہے مسافر بسوں پر حملوں میں کونسی قوتیں ملوث ہیں
واقعات میں ملوث سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔