استاد العلماءشیخ محسن علی نجفی کا انتقال پوری قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
ان کے انتقال سے قوم ایک درد رکھنے والی عظیم علمی و با بصیرت شخصیت سے محروم ہو گئی ہیں

شیعیت نیوز :مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ
بزرگ عالم دین مفسر قرآن،استاد العلماء شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
آپ اتحاد ِ امت کے عظیم داعی اور شاندار علمی شخصیت تھے۔
تفسیر کوثر آپ کی بہترین علمی کاوش اور جامعۃ الکوثر آپ کا وہ مایہ ناز دینی ادارہ ہے
جس نے تعلیمات ِاہلبیت اطہار علیہم السلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام مذہبی حلقوں میں بزرگ عالم ِ دین کو غیر معمولی مقام حاصل تھا۔
ان کے انتقال سے قوم ایک درد رکھنے والی عظیم علمی و با بصیرت شخصیت سے محروم ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن ملت مفسر قرآن شیخ محسن نجفی دارِ فنا سے دار بقا انتقال کرگئے
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر کے لیے دعا گوہوں۔