اہم ترین خبریںپاکستان

سیدہ فاطمۃ الزہراٗ ؑ شہدائے مقاومت کیلئے اسوہ حسنہ ہیں،علامہ امین شہیدی کاکانفرنس سے خطاب

وہ محاذ پر کسی بھی مشکل میں سیدہ فاطمہ الزہرا کو وسیلہ قرار دیکر فرماتے تھے سوائے ”زہراؑ“ ہماری کوئی پناہگاہ نہیں۔

 شیعیت نیوز:اسلام آباد میں  ایرانی قونصلیٹ میں معصومہ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے  "کربلا سے شہید قدس تک  قاسم سلیمانی” کانفرنس سے شیعہ سنی علمائے کرام نے خطاب کیا۔

کانفرنس سے ایرانی سفیر  امیری مقدم ،امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی ، اہلسنت عالم دین علامہ حیدر علوی اور معصومہ انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ سیدہ زہرا نقوی نے خطاب کیا۔

 اس موقع پر امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

سیدہ فاطمۃ الزہراٗ ؑ شہدائے مقاومت کیلئے اسوہ حسنہ ہیں۔سردارِ اسلام،جناب سیدہ کے عظیم روحانی فرزند تھے۔

شہید القدس،بی بی ِ سیدہ فاطمۃ الزہراٗ ؑسے والہانہ عقیدت رکھتے تھے جو انکے اخلاق و کردار میں بھی خوب نمایاں تھی۔

وہ محاذ پر کسی بھی مشکل میں سیدہ فاطمہ الزہرا کو وسیلہ قرار دیکر فرماتے تھے سوائے ”زہراؑ“ ہماری کوئی پناہگاہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہید القدس کی چوتھی برسی،لاہور خانہ فرہنگ میں کانفرنس سے شیعہ سنی علمائے کرام کا خطاب

 علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ  شہدائے کرمان، شہدائے کربلا کے راستے پر اپنی جانیں دے چکے ہیں۔

باقی لوگ بھی حق و باطل کے اس معرکہ میں انہی شہداء کے نقش قدم پر چلنے کے لئے تیار ہیں۔

چاہے ان کا تعلق عراق، ایران، شام، یمن یا فلسطین سے ہو۔

اللہ تبارک تعالیٰ مظلوم کا حامی اور ظالم کا دشمن ہے۔

اگر مظلوم اپنی تمام قوت کے ساتھ دشمن کے مقابلہ میں کھڑے ہونے کے لئے تیار ہو تو وہ یقیناً مظلوم کی مدد کرے گا اور شہداء کا خون مزید بیداری کا سبب بنے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button