اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ہاشم موسوی کا 2ہزارشیعہ ہزارہ کے قاتلوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ

شیعیت نیوز: امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہداء کے قاتلوں کے سلسلے ریاست کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے اتحاد بین المسلمین اور بین المسالک ہم آہنگی سمینار کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شیعہ قوم کے شہداء کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ریاست ہمارے شہداء کے قاتلوں کے سلسلے میں سستی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ ہاشم موسوی کی نگران وزیر اعظم سے ملاقات،شیعہ ہزارہ کے تحفظات سے آگاہ کردیا

ہم اپنے شہداء کے قاتلوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ مطالبہ کوئٹہ میں کانفرنس کے موقع پر کیا۔

 مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں پیغام پاکستان امن کانفرنس منعقد کی گئی۔

جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان اور خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button