سانحہ مچھ کو3برس بیت گئے ، کالعدم لشکر جھگنوی کا ایک بھی قاتل گرفتار نہ ہوا
دھرنے مطالبات کی منظوری تک سات روزتک کوئٹہ اور ملک کے بڑے شہروں میں احتجاج کیا گیا تھا۔

شیعییت نیوز: تین سال قبل 10 ہزارہ شیعہ مومنین کو بےجرم و خطا ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے ان کےگلے کاٹے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق 3 جنوری 2021ء کی درمیانی شب کول مائن کمپنی مچھ بلوچستان میں کان کنی کرنے والے کانکن ہفتے کی رات کانکنی کرنے کے بعد اپنے کمرے میں سو رہے تھے کہ ہفتے اتوار کی درمیانی شب 20 سے 25 دہشتگردوں نے کمرے کو گھیرے میں لے لیا۔
کانکنوں کی اسلحے کے زور پر شناخت کے بعد ان کے ہاتھ پاؤں باندھے اور تیز دھار آلے سے انہیں شہید کردیا گیا تھا
اور رات کی تاریکی میں پیدل ہی پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے تھے
یہ بھی پڑھیں:عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے سانحہ مچھ کے قتل عام کی ویڈیو جاری کرکے پاکستان میں مزید کاروائیوں کا اعلان کردیا
۔اس سانحے کے بعد لواحقین اور مومنینِ کوئٹہ نے اختر آباد ہائے وے کوئٹہ پر دھرنا دیا تھا
جس کے نتیجے میں پاکستان بھر کے مومنین نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مختلف شہروں میں دھرنے دئئے تھے
دھرنے مطالبات کی منظوری تک سات روزتک کوئٹہ اور ملک کے بڑے شہروں میں احتجاج کیا گیا تھا۔
سانحہ کو تین سال گزر گئے مگر قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔