اہم ترین خبریںپاکستان

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے سانحہ مچھ کے قتل عام کی ویڈیو جاری کرکے پاکستان میں مزید کاروائیوں کا اعلان کردیا

اب چند ماہ بعد اس سانحے کی باقائدہ ذمہ داری ایک ویڈیو پیغام میں قبول کرکے وطن عزیز میں مزید دہشت گردکارروائیوں کا اعلان کرکے داعش نے پاکستان کے ریاستی اداروں کو کھلی دھمکی دی ہے ۔

شیعیت نیوز: امریکی، اسرائیلی وسعودی نوازعالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے سانحہ مچھ کے قتل عام کی ویڈیو جاری کرکے پاکستان میں مزید کاروائیوں کا اعلان کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے نام نہاد ‘پاکستان صوبے’ کے نام سے اپنی پہلی ویڈیو جاری کی ہے جس میں جنوری میں کیے گئے ایک حملے کا ذکر کیا گیا ہے۔

بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق نو منٹ 18 سیکنڈز کی اس ویڈیو کو جس کا عنوان ‘ بڑی جنگوں کے کھلاڑی’ رکھا گیا ہے، 19 مارچ کو ٹیلی گرام پر جاری کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں ایک نامعلوم نقاب پوش شدت پسند کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سرجانی ٹاؤن کراچی میں شیعہ عزادار جعفرزیدی شدید زخمی

اس ویڈیو میں یہ شخص نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے دو جنوری کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو پکڑنے اور بعدازاں انھیں ہلاک کرنے کے واقعے کا ذکر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ دو جنوری کو پاکستان کے صوبہ مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کم از کم دس کان کنوں کو قتل کر دیا گیا تھا اور اس کی ذمہ داری نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ سانحہ مچھ میں 10 شیعہ ہزارہ کان کنوں کو داعش نے بےدردی سے پس پشت ہاتھ باندھ کر ذبح کرکےبےدردی سے شہید کیا تھا اور بعد ازاں ایک ٹوئٹر پیغام میں اس کی ذمہ داری قبول بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی اور وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید کا آئینی حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کا عزم

اب چند ماہ بعد اس سانحے کی باقائدہ ذمہ داری ایک ویڈیو پیغام میں قبول کرکے وطن عزیز میں مزید دہشت گردکارروائیوں کا اعلان کرکے داعش نے پاکستان کے ریاستی اداروں کو کھلی دھمکی دی ہے ۔

ریاست پاکستان کو چاہئے کہ کسی بھی بڑے سانحے سے بچنے کیلئے فوری طور پر داعش اور اس وابستہ دیگر وہابی دہشت گرد تنظیموں کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی ودیگر کی تمام تر سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے آپریشن کلین اپ کا آغاز کرے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button