اہم ترین خبریںایران

غزہ میں مزاحمتی محاذ قاسم سلیمانی اور قآنی کی کوششوں کا ثمر ہے،آیت اللہ خامنہ ای

"قاسم سلیمانی نے مزاحمتی محاذ کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی"

شیعیت نیوز:رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے ’’کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قاسم سلیمانی اور اسماعیل قاآنی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔‘‘

انہوں نے قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی کا سب سے اہم کردار اور خدمات "مزاحمتی محاذ کو زندہ کرنا” ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قاسم سلیمانی کو شہید القدس کیوں کہاجاتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ "غزہ میں تقریباً تین ماہ سے جاری مزاحمت مزاحمتی محاذ کی موجودگی کی وجہ سے ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ "قاسم سلیمانی نے مزاحمتی محاذ کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی”۔

آیت اللہ خامنہ ای نے قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد  قدس فورس کی کمان سنبھالنے والے اسماعیل قاآنی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button