پاکستان

شب بیداری بعنوان "انتظار فرج”

شیعیت نیوز : وحدت یوتھ ونگ پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے زیرِ اہتمام جامعہ امام الصادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں فاطمی جوانوں کے لئے شب بیداری بعنوان "انتظار فرج” کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے جوان کثیر تعداد میں شریک تھے۔

پہلی نشست کا آغاز بعد از نماز مغربین تعارفی نشست سے کیا گیا، نشست سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ یاور علی کاظمی نے خطاب کیا۔

دوسری نشست سے مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان عارف علی جانی نے حالات حاضرہ کے موضوع پر جوانوں سے خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :شہید سید رضی موسوی کے پسماندگان سے ایرانی صدر کی ملاقات

تیسری نشست سے مولانا شریف نفیس نے جوانوں کی معاشرے میں اہم ذمہ داریوں کے موضوع پر گفتگو کی اور چوتھی نشست سے ڈاکٹر علامہ محمد اشفاق نے تفسیر قرآن کے موضوع پر جوانوں سے گفتگو کی

بعد از نشست جوانوں کے لئے خصوصی ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، پانچویں نشست سے ڈاکٹر علامہ محمد اشفاق نے گفتگو کی نشست کے بعد دعا و عزاداری کی سعادت مولانا شریف نفیس نے حاصل کی، اس کے بعد شب بیداری میں شریک جوانوں نے نماز شب ادا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button