پاکستان کی اہم خبریںمشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

اسرائیل کے ساتھ تعلقات، پاکستان کی فکر پر حملہ ہے، صابر ابومریم

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ ضلع شرقی کراچی کی جانب سے ہفتہ وار درس کا سلسلہ مسجد و امام بارگاہ ابوطالبؑ میں جاری ہے۔

مقبوضہ فلسطین کی حالیہ صورتحال کے عنوان پر فکری نشست منعقد ہوئی، جس سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطین اور غاصب اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ میں اس قدر شدت کی وجہ یہ ہے کہ اس جنگ میں اسرائیل کے سائیبر انٹیلیجنس یونٹ کے 243 اہلکار فلسطینیوں نے گرفتار کرلئے ہیں، جن کے پاس اہم معلومات تھیں اور وہ اسرائیل کے لئے اہم اثاثہ کے حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :‏

فلسطینیوں نے یہ کامیابی 7 اکتوبر کے پہلے ہی حملے میں حاصل کی اور خفیہ دستاویزات اور اسرائیل کا اہم سرور فلسطینیوں کے ہاتھوں میں آچکا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کا سارا زور اس بات پر ہے کہ اس کے قیدیوں کو آزاد کیا جائے۔

اسرائیل نے فسلطینیوں کی مدد کو آنے والے ایرانی سامان پر پابندی عائد کی ہے کیونکہ اسے خوف ہے کہ خفیہ معلومات امداد کے دوران کہی ایران کے ہاتھوں میں نہ پہنچا دی جائے۔

تاہم 80 روز گزرنے کے بعد اس بات کا قوی کا امکان ہے کہ وہ معلومات اس جگہ تک پہنچ چکی ہے جہاں اسے پہنچنا چاہیئے تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button