مشرق وسطییمن

یمنییوں کا خوف، تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی بندرگاہ پر کوئی جہاز نہیں

شیعیت نیوز : مصری چینل "القاہرہ الاخباریہ” نے سنیچر کے روز مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع "ایلات” بندرگاہ کی سیٹلائٹ تصاویر شائع کرتے ہوئے کہا کہ اس بندرگاہ پر کوئی جہاز نہیں ہے۔

 

القائرہ الاخباریہ کے اینکر کا کہنا تھا کہ ایلات بندرگاہ سے آج صبح لی گئی تصویر میں اس بندرگاہ پر سامان اتارنے کے لیے کوئی جہاز موجود نہیں ہے اور یہ اس بندرگاہ پر پہلی بار ایسا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قاسم سلیمانی کو شہید القدس کیوں کہاجاتا ہے؟

یمنی فوج نے اس سے قبل دو بیانات میں کہا تھا کہ فلسطینی عوام اور اس ملک کی مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں وہ کسی بھی اسرائیلی بحری جہاز اور کسی دوسرے ممالک کے بحری جہازوں کو جن کی منزل مقصود مقبوضہ فلسطین ہے، بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

 

اس بیان کے جاری ہونے کے بعد یمنی فوج نے اعلان کردہ بیان کے مطابق یمنی بحریہ نے اپنی وارننگ کو نظر اندازکرنے والے ان تمام اسرائیلی اور غیر اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جو ایلات کی بندرگاہ کی طرف رواں دواں تھے۔

 

مذکورہ بیانات جاری کرنے سے قبل یمنی فوج نے متعدد کارروائیوں کے دوران ایلات بندرگاہ پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button