پاکستان کی اہم خبریں

عمران خان سمیت تحریک انصاف کے متعدد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان اور سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی،  یاسمین راشد، حماد اظہر، زین قریشی سمیت متعدد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

جب کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف، شہاز شریف، مریم نواز اور لیگی رہنما سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسرز نے کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی اور اعتراضات پر بحث کے بعد سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حلقہ این اے 89 میانوالی اور حلقہ این اے لاہور سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔

کن امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے؟

لاہور کے حلقہ این اے 123 سے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
لاہور کے حلقہ این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق، سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ، اظہر صدیق ایڈووکیٹ، خواجہ سلمان رفیق، ہمایوں اختر خان سمیت 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔
حلقہ این اے 117 سے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اور عطا تارڑ جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
گلوکار ابرار الحق کے کاغذات نامزدگی بھی این اے 117 سے منظور ہو گئے ہیں۔
 فیصل آباد کے حلقہ این اے 102 سے استحکامِ پاکستام پارٹی کے فرخ حبیب اور پی ٹی آئی کے جہانزیب امتیاز گل کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔
لاہور کے حلقہ پی پی 172 سے پی ٹی آئی کے اعظم خان نیازی اور بجاش نیازی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button