پاکستان

حکمران الیکشن کمپین کی بجائے عوام پر خرچ کرے، علامہ مقصود ڈومکی

لیکن حکمران طبقے کی ترجیحات میں عوام کے مسائل اور عوام کی خوشحالی کہیں بھی نظر نہیں آتی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی و امیدوار حلقہ پی بی 16 جعفر آباد علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اگر سرمایہ دار اراکین اسمبلی اس پسماندہ علاقے میں کارخانے لگاتے تو عوام کو باعزت روزگار مل جاتا۔

لیکن حکمران طبقے کی ترجیحات میں عوام کے مسائل اور عوام کی خوشحالی کہیں بھی نظر نہیں آتی۔

یہ بات انہوں نے آج ضلع جعفر آباد کے گوٹھ حسین بخش ببر جمالی ترکی کالونی اور گوٹھ بگٹی کے دورے اور مستحق افراد میں گرم کپڑے اور سوئیٹر کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم سید اسرار شاہ، سجاد حسین، سید شبیر علی شاہ دوپاسی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سرد موسم میں بچوں اور بزرگوں کو گرم کپڑوں کی ضرورت ہے۔
غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب شدید سردی کے باوجود لوگ گرم کپڑے خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔
جبکہ حکمران طبقہ عوامی مسائل سے بے نیاز ہو کر عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو کروڑوں روپے الیکشن کمپین پر خرچ کرنے کی بجائے عوام کا سرمایہ غریب عوام کی خدمت پر خرچ کرنا چاہئیے۔
اگر کھرب پتی سرمایہ دار اراکین
اسمبلی اس پسماندہ علاقے میں کارخانے لگاتے تو عوام کو باعزت روزگار مل جاتا۔
لیکن حکمران طبقے کی ترجیحات میں عوام کے مسائل اور عوام کی خوشحالی کہیں بھی نظر نہیں آتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button