عراق

بی بی ام البنین سلام اللہ علیہا کا یوم وصال اور کربلا میں حزن و ملال اور سوگ کے مظاہر

 شیعیت نیوز: روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ مابین الحرمین ڈویژن کے عملے نے حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وصال کی المناک مناسبت پرمابین الحرمین میں حزن اور سوگ کے مظاہر اور سیاہ عزائی بینرز آویزاں کیے ہیں۔

مابین الحرمین ڈویژن کے نائب سربراہ انجینئر محمد مصطفى الطويل نے کہا کہ ” حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے احیاء کے لئے ہمارے ڈویژن کے عملے نے دونوں مقامات مقدسہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایت پرایک خصوصی عزائی پروگرام ترتیب دیا ہے۔

جس کی ابتداء اس دردناک دن کی مناسبت سے ما بین الحرمین میں حزن وملال اور سوگ کے مظاہر پھیلانے سے کی گئی ہے۔

اور مابین الحرمین ہر طرف بڑے بڑے تعزیتی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر اس المناک دن کی یاد میں عزائی کلمات تحریر ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا، "ان المناک دن کی مناسبت سے مابین الحرمین (57) عزائی بینرزآویزاں کئے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ عزائی مجالس و اجتماعات منعقد کرنے کے لیے ایک سٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button