اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کوئٹہ:مجلس وحدت مسلمین کے حمایت فلسطین مارچ کی تیاریاں مکمل،ہزاروں افراد کی شرکت متوقع

فلسطین مارچ کی قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کل کوئٹہ میں حمایت فلسطین مارچ ہوگا ۔

مارچ میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے ۔

فلسطین مارچ کی قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

مارچ کی رابطہ مہم اور تشہیراتی مکمل کرلی گئی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، جمعیت غربائے اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا فضل ربی اور ہزارہ ٹاؤن کے سماجی رہنماء مصطفیٰ تیموری ہزارہ کو آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، مرکزی صدر یوتھ ونگ علامہ تصور مہدی نے اراکین ضلعی کابینہ کے ہمراہ علمدار روڈ کے شہریوں کو بھی 24 دسمبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button