پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان: عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں توسیع

 شیعیت نیوز:  اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی الیکشن کمیشن نے آٹھ فروری دو ہزار چوبیس کے عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو دن کی توسیع کردی ہے۔

پاکستان کے انتخابی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کے خواہش مند حضرات اب چوبیس دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2024ء میں ایم ڈبلیو ایم فعال کردار ادا کرے گی، علامہ جہانزیب علی

اس اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام پچیس اور چھبیس دسمبر کو کیا جائے گا، تیرہ جنوری کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کئے جائيں گے اور آٹھ فروری کو پولنگ ہوگی۔

قابل ذکرہے کہ ایم کیو ایم، جے یو آئی، مسلم لیگ نون اور بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو دن کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button