عراق میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ

شیعیت نیوز: عراقی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر الیکشن کی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں صوبائی الیکشن جاری ہیں جن کے دوران ملک میں دہشت گردی کی لہر کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے لیے فوج بھی موجود ہے۔
عراقی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر نے بھی حساس علاقے کی نگرانی کے لیے کرکوک کے جنوب میں واقع طوز خورماتو کے باہر ایک ایئربیس سے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منتقل ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عراق میں ایک عشرے میں پہلے صوبائی انتخابات کا انعقاد
ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سرچ ٹیم کو بھیجا گیا جسے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی علاقے سے مل گیا۔
ملبے سے ایک پائلٹ کی لاش نکالی گئی جب کہ ایک کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔