دنیا

اقوام متحدہ کی ایران میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

شیعیت نیوز:  اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے راسک میں سیکیورٹی مرکز پر جیش ظلم دہشت گرد گروہ کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسٹیفن دوجاریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ، ایران میں ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے اور دہشتگردوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کاروائی پر زور دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس کی حرمت کا واویلا کرنےوالوں کو جناح کے فرمان کا انکار کرنے والے نگران وزیر اعظم کےبیان پر سانپ سونگھ گیا

اسٹیفن دوجاریک نے دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی آرزو کی۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے بھی جلد ہی بیان سامنے آجائے گا۔

واضح رہے کہ راسک میں ہونےوالے اس حملے میں گیارہ افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button