اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیلی قیدیوں سے اسلامی اقدار کے مطابق سلوک نے اسلام کا بول بولا کردیا، علامہ احمد اقبال رضوی

اسرائیلی قیدیوں سے فلسطینی مجاہدوں کا مثالی حسن سلوک،فلسطینی مزاحمت کاروں کو خراج تحسین

 شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ

فلسطینی مجاہدین نے میدان جنگ میں بھی اسلامی آداب اور اسلامی اقدار کوترک نہیں کیا۔

یہ موضوع مغربی میڈیا میں زیر بحث ہے۔

اسرائیلی قید سے آنے والے فلسطینی شہریوں نے بتایا ہے کہ ان کے پہ کیسے مظالم ڈھائے جاتے تھے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پہ فلسطینی مجاہدین کی قید سے آزاد ہونے والے اسرائیلی شہریوں کی ویڈیوز بھی گردش میں ہیں۔

فرق واضح ہے اسرائیلیوں کو خراش تک نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینی مجاہدوں کا یرغمالیوں سے حسن سلوک ،دنیا میں نئی مثال بن گیا

مجاہدین نے اسلام کے حقیقی چہرے کو نمایاں کیا۔

داعش نے اسلام کے چہرے کو مسخ کیا تھا فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسلام کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔

شہید سردار قاسم سلیمانی نے بھی شا م میں ایسی کئی مثالیں قائم کی تھیں یہ مکتب اہلبیت سے محبت سے مودت سے ہی ممکن ہے۔

اسلامی اقدار کی پاسداری سے فلسطینیوں نے اسلام کا بول بولا کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button