اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
گلگت بلتستان بار کونسل نے یکم دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا

شیعیت نیوز: گندم سبسڈی کے خاتمے کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کی حمایت میں گلگت بلتستان کی وکلاء تنظیموں نے بھی یکم دسمبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس نے لیا نیا موڑ
جبکہ سروس ٹریبونل کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر دو دسمبر کو بھی ہڑتال ہوگی۔
گلگت بلتستان بار کونسل کی جانب سے تمام اضلاع کی بار تنظیموں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے جی بی میں گندم سبسڈی کے خاتمے اور قیمتوں میں اضافے کیخلاف یکم دسمبر کو پورے خطے میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔