اہم ترین خبریںپاکستان

موجودہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے نظام کو چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،کنیز فاطمہ

اس وقت صوبے کے اندر ہر طرف احتجاج و مظاہرے چل رہے ہیں ایک طرف غریب عوام سے گندم چھینی گئی اور دوسری طرف طلباء و طالبات سراپا احتجاج ہیں

شیعیت نیوز : اپوزیشن ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے آج اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے نظام کو چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس وقت صوبے کے اندر ہر طرف احتجاج و مظاہرے چل رہے ہیں ایک طرف غریب عوام سے گندم چھینی گئی اور دوسری طرف طلباء و طالبات سراپا احتجاج ہیں

یہ بھی پڑھیں: ناصرشیرازی نے امریکی ایماء پر مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کا مطالبہ پاکستان کی نظریاتی اساس سے انحراف قرار دے دیا

صوبائی حکومت کے پاس نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لیئے فنڈز نہیں ہیں اور غریب عوام کو گندم سبسڈی دینے کے لیئے فنڈز نہیں ہیں لیکن آۓ روز کوآرڈینیٹرز بھرتی کرنے اور اپنے شاہی خرچوں اور پروٹوکول کے لیئے فنڈز موجود ہیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب پورے گلگت بلتستان کی غیور عوام اس حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہوگی اور ہم انشاء اللہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور عوام کے لیئے آواز بلند کیں گے.

متعلقہ مضامین

Back to top button