اہم ترین خبریںپاکستان

ناصرشیرازی نے امریکی ایماء پر مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کا مطالبہ پاکستان کی نظریاتی اساس سے انحراف قرار دے دیا

مجلس وحدت کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی نے مسئلہ فلسطین کو پاکستان کی اساس قرار دیا ۔قائد کے اسرائیل کے غیر قانونی وجود کے موقف پر روشنی ڈالی

شیعیت نیوز: رومی سگنیچر ہوٹل اسلام آباد میں قومی کل جماعتی یکجہتی فلسطین کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا خصوصی خطاب۔کانفرنس کا اہتمام جمعیت علما پاکستان اور شیران اسلام نے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔

کانفرنس میں نظامت کے فرائض جمعیت علما پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید صفدر گیلانی نے ادا کئے جبکہ ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور نمایاں شخصیات شریک ہوئیں ۔

مجلس وحدت کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی نے مسئلہ فلسطین کو پاکستان کی اساس قرار دیا ۔قائد کے اسرائیل کے غیر قانونی وجود کے موقف پر روشنی ڈالی اور امریکی ایما پر دو ریاستی حل کی بات کو ناقابل قبول اور وطن عزیز کی نظریاتی اساس سے انحراف قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: نام نہاد اسلامی فوج اور اس کا کمانڈر جنرل راحیل شریف فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کا قتل عام دیکھتے رہے اور ایک گولی تک نا چلا سکے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے اسرائیلی ظلم اور بربریت کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا اور اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر مقدمہ چلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا پاکستانی عوام مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے خائن عرب حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مصر اور اردن کو بالخصوص غزہ میں امداد فراہمی میں رکاوٹ کا عامل قرار دیا ۔انہوں نے جمہوری اسلامی ایران کو فلسطینیوں کی حمایت پر خراج عقیدت پیش کیا۔کانفرنس کا اختتام دعا سے ہوا ۔مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button