ایران

بین الاقوامی اداروں کے دوہرے معیار، صیہونی جرائم سے واضح ہو گئے ، محمد اسلامی

شیعیت نیوز: ایران کے ایٹمی انرجی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی جرائم کے سلسلے میں بین الاقوامی اداروں کے دوہرے معیار، پوری طرح سے دنیا کے سامنے واضح ہو گئے ہیں۔

محمد اسلامی نے ایک ٹی وی پروگرام میں، آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے حالیہ اجلاس اور غزہ پر ایٹم بم گرانے کی صیہونی حکومت کی دھمکی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی جنگ میں ایک اہم بات یہ ہوئی کہ بین الاقوامی اداروں کا دوہرا رویہ پوری طرح سے دنیا کے سامنے واضح ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے نام ایک خط میں اس بات کا ذکر کیا اور صیہونی حکومت کے وزیر سیاحت کی جانب سے غزہ پر ایٹم بم استعمال کئے جانے اور اسی طرح اس حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ میں ایران کو اسی طرح کی دھمکی دیئے جانے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں نے اپنے بیانوں اور تقریروں میں واضح طور پر اس بات کا ذکر کیا ہے اور بورڈ آف گورنرس کے حالیہ اجلاس میں بھی غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا موضوع چھایا رہا ۔

یہ بھی پڑھیں : جب تک دشمن سمجھوتے کی پابندی کرے گا، ہم بھی پابند رہیں گے، اسماعیل ہنیہ

دوسری جانب ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے کی ایکسٹرنل سروس کے ڈائریکٹرنے صیہونی فوج کے حملوں میں المیادین ٹی وی چینل کے دو نامہ نگاروں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے، آئی آر آئی بی، کی ایکسٹرنل سروس کے سربراہ احمد نوروزی نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں المیادین ٹی وی چینل کے دو نامہ نگاروں کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ایران کے نشریاتی ادارے، آئی آر آئی بی، کی ایکسٹرنل سروس کے سربراہ نے المیادین نیٹ ورک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین غسان بن جدو کے نام تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ مزاحمت کا اطلاع رسانی کا راستہ تمام تر مشکلات کے باوجود جاری رہے گا اور شیطان صفت دشمن اسرائیل کی اصلیت کو آشکار کرے گا اور حق و حقیقت کا نعرہ پوری قوت کے ساتھ باقی رہے گا۔

احمد نوروزی نے کہا کہ یہ دونوں شہید صحافی ساٹھ شہید صحافیوں کے قافلے اور غزہ پٹی پر صیہونیوں کی جارحیت میں راہ قدس پر چلتے ہوئے شہید ہونے والے تمام شہدا کے قافلے میں بھی شامل ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button