شکست خوردہ اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے سے ایک بار پھر مکر گیا
رہائی جمعہ سے پہلے نہیں ہوگی

شیعیت نیوز: فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی کے مکینوں کو جنگ بندی کے نفاذ کے آغاز کا انتظار ہے مگر اسرائیلی حکام نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ جمعہ سے پہلے لڑائی ختم نہیں کی جائے گی اور نہ ہی غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوگی۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ جمعرات کو فلسطینی تحریک حماس کے ساتھ لڑائی میں "کوئی وقفہ نہیں ہوگا”۔
اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی نے اپنے تازہ ترین بیانات میں کہا کہ ہمارے قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات مسلسل تیار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "رہائی فریقین کے درمیان اصل معاہدے کے مطابق شروع ہوگی جمعہ سے پہلے نہیں ہوگی
یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کا وقت معلوم نہیں، حماس رہنماؤں کی تلاش اولین ترجیح ہے، ڈینیل ہاگری
اس سے قبل کل بدھ کو حماس کے رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی جمعرات کی صبح دس بجے شروع ہو گی
اور غزہ کی پٹی میں مکمل جنگ بندی ہو گی۔ بعد ازاں ایک سینیر اسرائیلی اہلکار نے ایک پریس بیان میں اس کی تصدیق کی تھی۔