ایران

غزہ میں صہیونی جرائم کی روک تھام کے لیے صدر ایران کی بریکس رہنماؤں کو تجاویز

شیعیت نیوز: بریکس رہنماؤں کے غیر معمولی اجلاس میں صدر ایران نے صیہونیوں کے جرائم کو روکنے کے لیے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے تمام بین الاقوامی اداروں کو مفلوج اور بے اثر بنا دیا ہے۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے منگل کی شام بریکس ویبینار کے اجلاس میں غزہ میں ہونے والے صیہونی جرائم کو مغرب کی اخلاقی گراوٹ کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغرب کی بھرپور حمایت غزہ میں نسل کشی اور بچوں کے قتل کا بدترین سبب ہے جس کے نتیجے میں وحشی صیہونی حکومت اب تک تقریباً 5500 مظلوم بچے مار چکی ہے اور 41 ہزار رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی، 100 صہیونی قیدیوں کے بدلے 300 فلسطینی آزاد ہوں گے، اے ایف پی

صدر ایران نے مغرب کے انسانیت کے دوغلے معیار اور جھوٹے نعروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، انگلینڈ، جرمنی اور فرانس روزانہ صیہونی حکومت کو ہر قسم کے ہتھیار اور بم بھیج رہے ہیں اور عملی طور پر جنگ بندی کے مخالف ہیں۔

صدر ایران نے کہا کہ امریکہ نے غزہ کے لیے امدادی راستے بھی بند کر دیے ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی مفلوج کر دیا ہے۔

مغربی ایشیا میں کشیدگی میں اضافے کے بعد، بریکس گروپ نے آج شام ایک خصوصی آنلآئن اجلاس منعقد کیا جس میں غزہ پر ہونے والی صیہونی جارحیت پر توجہ مرکوز کی گئی، اس اجلاس کی میزبانی بریکس کے چیئرمین کی حیثیت سے جنوبی افریقہ نے کی۔

اجلاس میں بریکس رہنماؤں اور بریکس پلس کے اراکین نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اپنے موقف کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button