ایران

ایرانی صدر کا پچاس ممالک کے سربراہان کو خط، اسرائیل پر اقتصادی دباؤ کی اپیل

شیعیت نیوز: ایرانی صدر رئیسی نے پچاس ممالک کے سربراہان کو خط لکھ کر غزہ میں جارحیت روکنے کے لئے اسرائیل پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لئے ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے روس، چین، ترکی، قازقستان، جنوبی افریقہ، کینیا اور اردن سمیت پچاس ممالک کے سربراہان کو خط لکھا ہے اور ان سے غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقہ نے نسلی تصفیہ کے جرم میں نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

سید ابراہیم رئیسی نے اپنے خط میں پچاس ممالک کے سربراہان کو لکھا ہے کہ گذشتہ 40 سے زائد ایام میں صہیونی حکومت نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے فلسطین میں 14 ہزار سے زائد بے گناہ لوگوں کو شہید اور عوامی املاک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ مغربی ممالک غزہ کے معاملے میں دوغلی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں اور صہیونی حکومت کے ہاتھوں انسانی اقدار کی پامالی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ دنیا کے آزاد اور خودمختار مخصوصا اسلامی ممالک سے امید ہے کہ اقتصادی اور سفارتی سطح پر صہیونی حکومت کے خلاف متحد ہوکر دباؤ بڑھائیں گے اور غزہ میں اسرائیلی جنایات کو روکنے میں کردار ادا کریں گے۔

صدر رئیسی نے سربراہان مملکت کو مزید لکھا ہے کہ آج تمام حکومتوں کے لئے الہی امتحان درپیش ہے لہذا ان ممالک سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ سیاسی اور تجارتی شعبوں میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون ختم کرکے اس کو جنگی جرائم ختم کرنے پر مجبور کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button