پاکستان

‘فلسطین’ کی پینٹنگ، ظفر عباس کا طالبہ کو 2 لاکھ کا انعام

 شیعت نیوز: ظفر عباس نے فلسطین کی پینٹنگ بنانے پر سرکاری اسکول کی 13 سالہ طالبہ کو 2 لاکھ بطور تحفہ پیش کردیا۔

فلاحی تنظیم  ‘جے ڈی سی’ کے روح رواں ظفر عباس نے لاڑکانہ کے ایک سرکاری اسکول کی 13  سالہ طالبہ کو اپنی مصوری میں فلسطین کے مناظر  دکھانے پر 2 لاکھ بطور تحفہ پیش کردیے۔

فنکارہ نے اپنی مصوری میں فلسطین کو درپیش جدوجہد کو اجاگر کیا تھا، طالبہ کی فلسطین کے ساتھ ہمدردی اور محبت دیکھ کر’جے ڈی سی’فاؤنڈیشن پاکستان نے نا صرف انکے ٹیلنٹ کو سراہا بلکہ دل کھول کر اسے 2 لاکھ کا تحفہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654910

بعد ازاں اس طالبہ نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنی پینٹنگ ظفر عباس کو تحفے کے طور پر پیش کی۔

واضح رہے کہ  یہ عمل نہ صرف آرٹ کی اہم پیغامات پہنچانے کی صلاحیت پر زور دیتا ہے بلکہ ہمدردی کے اثرات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button