اہم ترین خبریںپاکستان

سکردو، اسلامی تحریک پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی اہم ملاقات

اسلامی تحریک بلتستان ریجن کےچیف آرگنائزر جناب حجۃ الاسلام شیخ محمد رضا بہشتی کی سربراہی میں گندم سبسڈی کے خاتمہ سمیت دیگراہم ایشوز کےحوالہ سے باہمی مشاورت کیلئے مجلس وحدت مسلمین بلتستان سیکٹریٹ آمد

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے وفد کی اسلامی تحریک بلتستان ریجن کےچیف آرگنائزر جناب حجۃ الاسلام شیخ محمد رضا بہشتی کی سربراہی میں گندم سبسڈی کے خاتمہ سمیت دیگراہم ایشوز کےحوالہ سے باہمی مشاورت کیلئے مجلس وحدت مسلمین بلتستان سیکٹریٹ آمد۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی اسرائیل سے محبت ، کھلم کھلا آیت ِ قرآنی اور حکم ربانی کا انکار اور توہین

صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین مجاھدملت آغاعلی رضوی نے وفد کوخوش آمدید کہا اوران اہم عوامی ایشوز کےسلسلے میں تشریف آوری پرشکریہ ادا کیا، نیز آغاعلی رضوی نے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ خالص ایک عوامی مسئلہ اس کے حل کیلئے بلا تفریق رنگ ونسل ،پارٹی وعلاقائیت سب کومتحدہوکرآگے بڑھنا ہوگا اورہم سب کوساتھ لےکرآگے بڑھیں گےان شاءاللہ اور اس گندم سبسڈی خاتمہ کےخلاف آپ علماء کرام اورکوئی بھی سیاسی مذھبی اورسماجی تنظیم آواز اٹھائے اس کابھرپور ساتھ دیں گے۔

اس موقع پر اسلامی تحریک کے رہنما علامہ شیخ فدا حسین عبادی، ایم ڈبلیوایم کے ممبر جی بی اسمبلی شیخ اکبر رجائی ، شیخ محمد جان حیدری و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button