اہم ترین خبریںپاکستان

وحدت یوتھ پاکستان کے تین روزہ اجلاس مرکزی یوتھ کونسل بعنوان اقبال کا شاہین کا اسلام آباد میں انعقاد

اجلاس کے دوسرے دن مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر شیرازی نے موجودہ حالات میں ہماری زمہ داریاں کے عنوان سے نماز فجر کے بعد اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیابعد ازاں شرکاء اجلاس ہاٸیکنگ اور ورزش کیلئے روانہ ہوئے۔

شیعیت نیوز: وحدت یوتھ پاکستان کا تین روزہ اجلاس مرکزی یوتھ کونسل بعنوان اقبال کا شاہین جامعہ الولایہ میں منعقد ہوا ، جس میں ملک بھر سے یوتھ ونگ کے عہدیداران شریک ہوئے ۔اجلاس کا آغاز بروز جمعہ ہوا جوکہ اتوار تک جاری رہا ۔ مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی کی زیر صدارت اجلاس کا باقائدہ آغاز بعداز نماز مغربین تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تلاوت کلام الہی کے بعد شرکاء کی تعارفی نشست کا آغاز کیا گیا۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے جوانوں سے جوان قرآن کی روشنی میں کے موضوع پر خطاب کیا،تیسری نشست سے ڈاکٹر علامہ محمد اشفاق حسین نے جوانوں سے اقبال کے شاہین کے موضوع پر خطاب کیا۔

اجلاس کے دوسرے دن مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر شیرازی نے موجودہ حالات میں ہماری زمہ داریاں کے عنوان سے نماز فجر کے بعد اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیابعد ازاں شرکاء اجلاس ہاٸیکنگ اور ورزش کیلئے روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تل ابیب کا سفید جھوٹ پکڑا گیا/ الشفا ہسپتال سے کوئی اسلحہ نہیں ملا، صیہونی میڈیا کا اعتراف

مرکزی نائب صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا راجہ مصطفے حیدر نے وحدت یوتھ پاکستان کے اغراض و مقاصد اور تنظیم کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر خطاب کیا۔

اجلاس کے آخری روز چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملک بھر سے آنے والے یوتھ ونگ کے عہدیداران سے خطاب کیا۔

انہوں نے وطن عزیز کے موجودہ حالات اور بین الاقوامی صورت حال کے تناظرمیں جوانوں کے فرائض اور ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان کی آبادی کی غالب اکثریت جوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ جوان ملکی سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوان اپنے روز مرہ کے امور کو منظم کریں، عبادات اور مناجات سمیت صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیں، مطالعہ اور قرآن شناسی کو اپنا معمول بنائیں۔ دنیا کی تیزی سے بدلتی صورت حال سے خود بھی آگاہ رہیں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی آگاہ رکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button