ایران

صیہونی غزہ کی پٹی کے ایک ایک میٹر پر حملہ کرکے اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں، جنرل نقدی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر جنرل نقدی نے کہا کہ امریکہ اور صیہونیوں کا خیال ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے چند میٹر پر حملے میں جیت گئے جبکہ وہ اس علاقے کے ہر میٹر پر حملہ کرکے اپنی قبریں کھود رہے ہیں۔

لبنان کے المیادین چینل کے ساتھ انٹرویو میں جنرل محمد رضا نقدی نے مزید کہا کہ صیہونی اور امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے غزہ کے چند میٹر کے فاصلے پر حملہ کرکے فتح حاصل کی ہے، لیکن وہ فریب ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی غزہ کی پٹی کے ایک ایک میٹر پر حملہ کرکے اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں۔

سردار نقدی نے مزید کہا کہ صہیونی غزہ کے کھنڈرات سے باہر نہیں نکل سکتے اور انہیں مزاحمت سے بہت ہی دردناک سبق اور ضربیں ملے گی جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر رئیسی کی تمام سربراہان مملکت سے اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کی اپیل

دوسری جانب ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم روکنے اور متاثرین تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی اشیاء کی رسائی پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے قطر کے ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے فون پر بات چیت کی جس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم قطری کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے غزہ میں نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کے خلاف جنگی جرائم کو فوری طور پر بند کرنے اور فلسطین کے بے گھر لوگوں تک فوری امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران غزہ میں صہیونی جارحیت کو روکنے کے حوالے سے ہونی والی سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد غزہ میں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی نسل کشی شروع کی ہے۔ اب تک 11 ہزار سے زائد بے گناہ شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button