دنیا

امریکہ کا ایران کے مزید 10 ارب ڈالر ریلیز کرنے کا فیصلہ، امریکی میڈیا فری بیکن کا دعویٰ

شیعیت نیوز: امریکی نیوز ویب سائٹ فری بیکن نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس ایران کے منجمد اثاثہ جات میں سے مزید 10 ارب ڈالر جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ویب سائٹ فری بیکن نے لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ممکنہ طور پر کل(منگل) پابندیوں سے استثنیٰ کی منظوری دے دے گی، جس کے مطابق ایران کو عراق میں منجمد اثاثوں میں سے کم از کم 10 بلین ڈالر تک رسائی حاصل ہو گی۔

مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق ان پابندیوں کی چھوٹ بغداد کو اس قابل بنا دے گی کہ وہ ایران سے عراق کو بجلی کی درآمدات کی ادائیگیوں کے لئے یورپ اور عمان میں تہران کے ملکیتی بینکوں کو رقم منتقل کر سکے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عراق کو اس شرط پر ایران سے بجلی اور گیس درآمد کرنے کی اجازت دی تھی کہ بغداد میں ایسکرو اکاؤنٹ میں ادائیگیوں کو روک دیا جائے۔

اس سے قبل، بائیڈن انتظامیہ نے جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی فنڈز کے 6 بلین ڈالر جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیےاستعمال کا الزام بے بنیاد ہے، ہیومن رائٹس واچ

دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم جیسٹین ٹروڈو نے صیہونی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غزہ میں عورتوں اور بچوں کا قتل عام بند کئے جانے پر زور دیا ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم حکومت اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زيادہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔

دنیا، ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان تمام اقدامات کی نظارہ گر ہے۔ ہم فلسطین میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ، پسماندگان، ڈاکٹروں اور ان بچوں کے اظہار خیالات سن رہے ہيں کہ جنہوں نے اپنے والدین کھودیئے ہيں۔

انہوں نے کولمبیا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا عورتوں، اور بچوں کے قتل عام کی گواہ ہے۔ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے، ٹروڈو کا اسرائیل کے خلاف یہ سب سے سخت بیان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button