ایران

فلسطینی عوام پوری طاقت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں، جنرل علی فدوی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی ماضی میں فلسطینیوں کا ہتھیار پتھر تھا آج دشمن کے ساتھ برابری کی سطح پر لڑرہے ہیں جس سے مقاومتی محاذ کے سامنے دنیا کے شیاطین کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ جنرل علی فدوی نے غزہ کی حمایت میں ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اپنے بندوں کو ضرورت کی ہر چیز دینے کا وعدہ کررہا ہے لہذا قیامت تک ہماری ذمہ داریوں کو قرآن میں بیان کیا گیا ہے۔

تہران کے فلسطین اسکوائر پر ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو سخت ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جو بھی کامیاب ہونا چاہتا ہے اس کو ظالم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی اللہ اور مومنین کی جماعت کو ملے گی۔ دنیا کے 90 فیصد لوگ غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں کھڑے ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں، آیت اللہ خاتمی

جنرل فدوی نے کہا کہ ایرانی عوام نے امام خمینی کی قیادت میں اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے امریکہ کے مقابلے میں استقامت اور آج بھی رہبر معظم کی قیادت میں اپنے راستے پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کو روز بروز اپنی طاقت میں اضافہ کرنا چاہئے۔ مقاومتی محاذ عالمی استکبار کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ کھڑا ہے۔ یمن میں مقاومتی محاذ نے امریکی جدید ترین ڈرون طیارے کو تباہ کردیا جس اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام اسلامی ممالک ایران کی طرح موقف اپنائیں گے چنانچہ امام خمینی نے فرمایا تھا کہ ہم سب اپنے وظیفے پر عمل کے پابند ہیں۔

جنرل فدوی نے مزید کہا کہ ایک دور تھا کہ فلسطینی جوان صہیونیوں کا پتھر سے مقابلہ کرتے تھے۔ آج فلسطینی اس قدر قوی ہوگئے ہیں کہ دشمن بھی ان کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے چیخنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مظالم امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں ہورہے ہیں جوکہ باطل کے سرغنے ہیں لہذا ہمیں حق کی باطل پر مکمل فتح پر یقین رکھنا چاہئے اور اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ میدان عمل میں کھڑے رہنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button