پاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کے وکلاء اورصحافیوں کا فلسطین میں صحافیوں کی شہادت پر احتجاج

مظاہرین کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہونیوالے صحافیوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر المصطفیٰ جرنلسٹس ویلفیئر فورم کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت راجہ ریاض، انصار زاہد، احمد ہمایوں خان، ندیم بسرا، حسنین ترمذی اور تصور شہزاد نے کی

جبکہ اس موقع پر وسیم شاہ، مبشر حسین شیخ، حسنین اخلاق، صائمہ نواز، شبیر صادق، قمر بھٹی، شہزاد چودھری، فرزانہ چودھری، محمد عاصم، ارشاد ناصر، میم سین بٹ، طارق ستی سمیت دیگر صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس نے شرکت کی

اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف نعرے درج تھے۔

صحافی رہنماوں نے اسرائیلی بربریت میں 42 صحافیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جنگ بندی کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہوتے ہیں، ان کو ٹارگٹ کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اس پر عالمی برادری فوری نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم بے نقاب کرنیوالے صحافیوں کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

صحافی رہنماوں نے کہا کہ ہم شہید ہونیوالے صحافیوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں اسرائیل ان شہادتوں کا حساب دے۔

رہنماوں نے کہا کہ اسرائیل نے جنگی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے، ہسپتالوں اور سکولوں کو نشانہ بنایا ہے،

جو عالمی قوانین کی کھلی پامالی ہے، اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو کو اس پر معافی مانگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں، خواتین اور صحافیوں کا خون اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے سر ہے،

یہ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

صحافی رہنماوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اس سے ناجائز اقدامات کے سوا کسی اور چیز کی توقع بھی نہیں،

لیکن ہم صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پوری دنیا کی صحافی برادری اسرائیلی جارحیت پر سراپا احتجاج ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button