پاکستان کی اہم خبریں

امامیہ اسکاوٹس کی علامہ اقبال ؒکے مزار پہ سکاوٹ سلامی

 شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے امامیہ چیف اسکاوٹس علی زین نے  امامیہ اسکاوٹس کے ہمراہ یوم ِ ولادت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے موقع پر لاہور میں ان کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

امامیہ اسکاوٹس نے سلامی بھی پیش کی اور قبر پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کا پیغام حرکت و انقلاب کا باعث بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، اپنی ذات اور معاشرے میں انقلاب برپا کرنے کیلئے انہیں اچھی سوچ اور نظم و ضبط کی ضرورت ہے،

جس پر کاربند ہونے کیلئے علامہ اقبال کی شاعری مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے جہد مسلسل اور اپنی صلاحیتوں کا اجاگر کرنے کا درس دیا ہے، جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، امامیہ نوجوان علامہ اقبال کے درس حریت کے فروغ و ترویج کے لئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654179

انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کا خودی کا فلسفہ انسان کی شناخت سے جڑا ہوا ہے، ایک انسان جب اپنی معرفت کو پا لیتا ہے تو وہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رہتا ہے۔

نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں بھی بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے اقبال کے شاہین کی مانند جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی پرواز جاری رکھنا ہوگی، تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں محض یوم اقبال اور یوم قائد کی بجائے ان کے نظریات اور افکار سے استفادہ کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button