مشرق وسطی

اسرائیلی آرمی چیف ہرزی ہلوی نے عرب ممالک کو کو دھمکی دے دی

شیعیت نیوز: اسرائیلی آرمی چیف ہرزی ہلوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم مشرق وسطیٰ کے کسی بھی حصے میں پہنچ سکتے ہیں۔

اسرائیلی آرمی چیف ہرزی ہلوی نے اپنے ایک بیان میں فوجی ہتھیاروں کی تاثیر اور غزہ پٹی میں زمینی حملے کے اہداف کے حصول کے بارے میں تل ابیب کے دعوے کو دہراتے ہوئے خطے کے ممالک کو دھمکی دی اور کہا ہے کہ ہم مشرق وسطیٰ میں کسی بھی جگہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی اڈے پر عراق کے استقامتی گروپوں کے حملے

صیہونی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف ہرزی ہلوی نےF-35 "Adir” اسٹیلتھ فائٹر اسکواڈرن کے دورے کے دوران کہا کہ 7 اکتوبر کو اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے لئے علاقائی جنگی اہداف حاصل ہوگئے ہیں۔

صیہونی چینلI24 کی رپورٹ کے مطابق ہلوی نے اعتراف کیا کہ ہم نے ایک ماہ کی جنگ ختم کر دی ہے اور حماس، اس کے رہنماؤں اور تخریب کاروں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، ہم نے غزہ میں حماس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا اور ہم دوسرے علاقوں میں دوسروں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے معاملے پر مسلم حکمرانوں کا رویہ افسوسناک ہے، معصوم بچوں کی شہادت پر بھی ان کے دل نرم نہیں ہوئے،حمایت طوفان الاقصیٰ کانفرنس

صیہونی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے خطے کے ممالک کے نام ایک پیغام میں جارحیت پسندوں کے خلاف کئی محاذ کھولنے کے حوالے سے دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ یہ فوجی اڈہ مشرق وسطی میں کسی بھی جگہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button