اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق چار روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ سراج الحق ایران کے رہنماؤں سے مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کریں گے، امیر جماعت امت کے اتحاد سے متعلق پروگرامز میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق چار روزہ دورہ پر ایران پہنچ گئے ہیں، سراج الحق ایران کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ سراج الحق ایران کے رہنماؤں سے مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کریں گے، امیر جماعت امت کے اتحاد سے متعلق پروگرامز میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے یکساں قومی تعلیمی نصاب کو مسترد کردیا، تحفظات دور کرنے کا مطالبہ

قیصر شریف کا مزید بتانا تھا کہ نائب امیر کے پی صابر اعوان، ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی امیر جماعت کے ہمراہ ہیں، سراج الحق کی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button