اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم  خیبر پختونخواہ کے وفد کی علامہ راجہ ناصرعباس کی نیابت میں شھدائے پاراچنار کے گھروں میں جا کر تعزیت وتسلیت

صوبائی و ضلعی رہنماؤں پر مبنی وفد نے پشاور،شلوزان اور کانوائے پر ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے تمام شہدائے اسلام کے گھروں میں جاکر تعزیت کرتے ہوئے خانوادگان شہدا سے مکمل اظہار یکجہتی کی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ اور ضلعی قیادت نے پاراچنار کے شہداء کے گھروں میں جا کر تعزیت کی۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت کے صوبائی صدر علامہ محمد حسین روحانی کی زیر قیادت صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی،ضلعی صدر تحصیل چیئرمین میئر علامہ مزمل حسین فصیح ،تحصیل پاراچنار کے صدر سید مسرت کاظمی،ضلعی نائب صدر مولانا شفیق حسین مطہری، ضلعی رہنما سعید خان،حسن علی شاہ،قمبر عباس،جلیل حسین سمیت دیگر عہداران نے شہداء کے گھروں میں جا کر تعزیت و تسلیت پیش کی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم شہدا کے لواحقین ساتھ کھڑی ہے، پارا چنار پاکستان کے غیور اور شجاع فرزندوں کی سر زمین ہے، جنہوں نے کئی مرتبہ لشکر کشی کو ناکام بنایا اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایالیکن اپنی پاک سر زمین پر آنچ نہیں آنے دی، آج تمام مقتدر قوتوں کو چاہیے کہ وہ بھی پارا چنار ضلع کرم کے محب وطن پاکستانیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کی بیخ کنی کرے،اور علاقے کی پرامن فضاء کو سبوثاژکرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں، جس میں درجنوں معصوم افراد شہید ہوئے ہیں، جن کا بے گناہ خون ریاست کے کندھوں پر قرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آفتاب ملت جعفریہ شہید علامہ آغا آفتاب حیدرجعفری ؒ کی آج 11ویں برسی منائی جارہی ہے

اس موقع پر علامہ محمد حسین روحانی اور شبیر ساجدی نے شہداء کے لواحقین کو قائد وحدت چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام پہنچایا، صوبائی و ضلعی رہنماؤں پر مبنی وفد نے پشاور،شلوزان اور کانوائے پر ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے تمام شہدائے اسلام کے گھروں میں جاکر تعزیت کرتے ہوئے خانوادگان شہدا سے مکمل اظہار یکجہتی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button