مسلم ممالک اسرائیلی یزیدیت کے خلاف متحد، بحرین کے اسرائیل سے تعلقات منقطع

شیعیت نیوز:مسلم ممالک فلسطین کی حمایت میں آگئے بحرین نے اسرائیل سے تعلقات ختم کردئیے
بحرین نے غزہ پر ڈھائے جارہے اسرائیلی مظالم کے خلاف اقدام اٹھاتے ہوئے اسرائیل کے سفیر کو طلب کیا اور اسرائیل سے اقتصادی تعلقات معطل کر دیے۔
بحرین کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور اس کے ساتھ تمام اقتصادی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔
ایک بیان میں خلیجی ریاست کی پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ اقدام ’فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق‘ کی حمایت میں اٹھائے گئے اقدامات کا حصہ ہیں
بحرین، جس نے 2020 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے، کہا کہ منامہ میں اسرائیلی سفیر پہلے ہی روانہ ہو چکے ہیں۔
یہ اعلان اردن کے اقدام کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب اردن نے کہا تھا کہ اس نے اسرائیل کے حملوں کے درمیان ”تباہی“ کے خلاف احتجاج کے لیے اسرائیل سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے۔
بولیویا نے اس ہفتے غزہ جنگ پر اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات منقطع کیے جبکہ چلی اور کولمبیا نے بھی تل ابیب سے اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا۔
دوسری جانب تیونس کے ارکان پارلیمنٹ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے جرم کے بل پر بحث کر رہے ہیں۔
مسودہ بل میں ”معمول“ کی تعریف ”صہیونی وجود کی پہچان یا اس کے ساتھ بالواسطہ یا بللواسطہ تعلقات قائم کرنے“ کے طور پر کی گئی ہے۔