اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مولانا طارق جمیل نے بیٹے کے جنازے پہ شہدائے کربلا کے مصائب بیان کئے

 شیعت نیوز: عالمی مبلغ دین مولانا طارق جمیل نے اپنے جواں سال بیٹے عاصم جمیل کی وفات پہ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  شہدائے کربلا کا غم امت کو ہر غم بھلادیتا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر شہید کربلا حضرت علی اصغر کی شہادت کا واقعہ بھی بیان کیا۔

مولانا طارق جمیل نے کہا یہ درد میری تقدیر میں لکھا تھا، مجھے اپنے بیٹے کا جنازہ دیکھنا پڑا، عاصم میرے تینوں بیٹوں میں سب سے زیادہ قابل اور لائق تھا۔

’ میں نے ہمیشہ اللہ سے دعا کی تھی کہ مجھے میرے بچوں کی موت کا دکھ نہ دینا، لیکن ہم اللہ کی رضا میں راضی ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن جو زخم لگا ہے وہ بہت گہرا ہے، اتنی جلدی نہیں بھرے گا، عاصم جمیل میرے تینوں بیٹوں میں سب سے زیادہ قابل اور لائق تھا، سب سے زیادہ نیک اور غریبوں کے بہت قریب تھا۔‘

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرے بیٹے نے ہمیں سکھایا کہ غریبوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے، اس نے غریبوں کے دل خرید لیے تھے، ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتا، قیمتی گاڑیوں میں بٹھاتا تھا۔’

متعلقہ مضامین

Back to top button