تکفیری ملامفتی عبد الرحمنٰ آل سعود اور ترکی کے منافقانہ کردار پر خاموش ،حزب اللہ اور ایران کے خلاف بھڑک اٹھے
خصوصی رپورٹ

سوشل میڈیا پر تکفیری ملا مفتی عبد الرحمنٰ مدنی نے شر انگیز بیان میں فلسطین میں ایران اور حزب اللہ کے کردار کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران غزہ کے عوام کی مدد نہیں کر رہا۔
سوشل میڈیا صارفین نے تکفیری ملا کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مزاحمتی گروہ یہ اعتراف کرچکا ہے کہ ایران ہی وہ ملک ہے جس نے ہمیں سوئی سے لیکر میزائل تک سب کچھ فراہم کیا ہے ۔
امریکہ بھی دہائی دے رہا ہے کہ غزہ کے عوام کی ایران مدد کر رہاہے
حزب اللہ کے 20 سے زیادہ جوان شہید ہوچکے ہیں ۔
مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو ایران نے ہی نشانہ بنایا ہے
۔سعودیہ عرب سمیت عرب ممالک کو ایران نے ہی اسرائیل کے خلاف بیانیہ تشکیل دینےپر متحد کیا ۔
حیر ت کی بات ہے تکفیری ملا آل سعود اور ترکی کے منافقانہ کردار پر تو خاموش دکھائی دیتا ہے مگر مقاومتی کردار کو جھوٹ کے لبادے میں چھپانے کی کوشش کر تا ہے ۔
ایک صارف نے لکھا جیسے 61 ہجری میں اہل کوفہ کے بے وفا لکھا گیا جبکہ امام حسین کے ساتھ اہل کوفہ تھے مکہ مدینہ سے کتنے افراد تھے کوئی سوال نہیں اٹھاتا
ایسےہی آج کے دور میں ترکی اور عرب اسلامی ممالک کی خاموشی اور بے حسی پر کوئی بات نہیں کرتا مگر ایران کے فلسطین کے ساتھ اہم کردار کے باوجود ایران پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔
ایک صارف نے لکھا یہ وقت امت مسلمہ کے اتحاد کا ہے فرقہ واریت کو ہوا دینے والا عالمی سامراج کا ایجنٹ ہے
ایک اور صارف نے لکھا مفتی صاحب! آپ خود جہاد فسلطین کیلئے کب روانہ ہوں گے؟