اہم ترین خبریںلبنان

طوفان الاقصیٰ آپریشن کے شہداء کو ’’شہدائے راہ قدس‘‘ کے نام سے پکار جائے، سید حسن نصر اللہ

شیعیت نیوز: فارس نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کل بدھ 25 اکتوبر کی صبح اپنی تنظیم کے میڈیا یونٹس اور ٹیموں کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے شہداء کی نام گزاری کے بارے میں ایک اہم پیغام بھیجا ہے۔

المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، سید حسن نصر اللہ نے اپنی تنظیم کی میڈیا ٹیموں سے کہا کہ وہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے شہداء جو 7 اکتوبر سے شہید ہوئے ہیں، ان کا تذکرہ شہدائے راہ قدس کے طور پر کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض، سعودی عرب اور برطانیہ کے وزیرِ دفاع کی ملاقات

لبنان کی حزب اللہ تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے اس عنوان کے بارے میں تاکید کی کہ شہدائے راہ قدس کا نام، طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران دشمن کے ساتھ ہماری جنگ کی حقیقت سے مطابقت رکھتا ہے۔

سید حسن نصراللہ آج طوفان الاقصیٰ آپریشن کے 19ویں دن، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ اور تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کے میزبان تھے۔

اس ملاقات میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اس آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ہونے والی واقعات اور اس کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحد پر جاری تنازعات کا جائزہ لیا گیا، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مزاحمت کے اہم موقف پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button