دنیا

اب اسرائیلی اداکارہ میسا عبدالہادی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار

شیعیت نیوز: غاصب اسرائیل میں پولیس نے مشہور عرب اسرائیلی اداکارہ میسا عبدالہادی کو فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کی حمایت کی وجہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

غزہ پٹی پر لگاتار جاری غاصب اسرائيلی فوج کے جارحانہ حملوں کے درمیان اسرائیلی پولیس نے مشہور عرب اسرائيلی اداکارہ اور سماجی کارکن میسا عبدالہادی Maisa Abdel Hadi کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے میسا پر سوشل میڈیا پوسٹ کی ایک سیریز میں فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق میسا نے سوشل میڈیا پر اسرائیل اور غزہ کے درمیان ٹوٹی ہوئی سرحدی باڑ کی تصویر پوسٹ کی تھی اور اس کے کیپشن میں لکھا تھا ’’چلو برلن کے انداز میں چلیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل بحران غزہ کے حل کے لئے کوئی بھی فیصلہ کرنے میں ناتواں ہے، فیصل بن فرحان

میڈیا رپورٹوں کے مطابق 37 سالہ اداکارہ میسا عبدالہادی کو منگل کو غاصب اسرائيل میں واقع شمالی شہر ناصرہ Nazareth سے گرفتار کیا گیا ہے۔ غاصب اسرائيلی حکام کا کہنا ہے کہ میسا نے کئی بیان دیے ہیں جنھیں حماس کی حمایت مانا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی پولیس افسران نے کہا کہ میسا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیل اور غزہ کے درمیان ٹوٹی ہوئی سرحدی باڑ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کا عنوان تھا "چلو برلن کے انداز میں چلیں۔”

پولیس نے کہا کہ یہ جنگ کو توڑنے اور تصویر کو گری ہوئی برلن کی دیوار کی طرح پیش کرنے کی ایک واضح اپیل تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اداکارہ 9 مئی 2021ء کو حیفا شہر میں ایک پُرامن مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران زخمی ہوئی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میسا عبدالہادی نے 2011ء میں دبئی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button