دنیا

حماس کے حملوں نے اسرائیلی معیشت کو مفلوج کردیا، یومیہ کروڑوں ڈالر کا نقصان

 شیعیت نیوز: اسرائیل غزہ میں جنگ پر یومیہ 24 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خرچ کر رہا ہے

۔ یہ بات اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرچ نے اسرائیلی میڈیا سے بات چیت میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں کارروائی کے لیے اسرائیل کے ریزرو فوجیوں کی بڑے پیمانے پرنقل و حرکت پر اٹھنے والے اخراجات اور حماس کے راکٹ حملوں نے اسرائیلی معیشت کو جزوی طور پر مفلوج کر دیا ہے

اور اس کو پہنچنے والےبلا واسطہ نقصان کا فوری طور پر اندازہ لگانا مشکل ہے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ نے عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کی طرف سے اسرائیل کی ریٹنگ کو مستحکم سے منفی کرنے کو بھی ملکی معیشت کے لیے خطرناک قرار دیا۔

انہوں نے بینک آف اسرائیل کے سربراہ امیر یارون کی طرف سے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ واپس لینے کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button